حکومت کیخلاف اپوزیشن اتحاد کا بڑا کھڑاک ،ق لیگ کس صف میں کھڑی ہے ؟

08:30 PM, 23 Feb, 2022

لاہور:حکومت کیخلاف اپوزیشن اتحاد کا بڑا کھڑا ک سامنے آگیا ،ق لیگ کے مثبت اشاروں کے بعد پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم  نےوزیر اعظم کیخلاف حتمی طور پر تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کر لیا ہے

 نیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم نے طویل مشاورت کے بعد وزیراعظم کے خلاف حتمی طورپرتحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاقِ کر تے ہوئے اپنی حکمت عملی تیارکرلی جس کے تحت مرحلہ وارحکومت کیخلاف مختلف سیاسی آپشنزکوبروئے کارلایاجائیگا۔

اپوزیشن اتحاد کی طرف سے بنائی گئی حکمت عملی کے تحت سب سے سرفہرست وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ،سپیکرقومی اسمبلی اوربعدازاں پنجاب میں تبدیلی کیلئے تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے تحریک عدم اعتماد حکمران اتحادیوںمیں سے ق لیگ نے اپوزیشن کومثبت اشارے دیئے ہیں جس کے بعدسابق صدرآصف علی زرداری کواہم ٹاسک سونپ دیاگیاہے۔

مزیدخبریں