بدلتے سیاسی منظر نامہ میں مسلم لیگ ق کی نئے 11 ارکان قومی اسمبلی کیساتھ انٹری 

06:16 PM, 23 Feb, 2022

لاہور :پاکستانی سیاست کے بدلتے منظر نامہ میں مسلم لیگ ق کی نئے انداز سے انٹری نے اسلام آباد میں ہلچل مچا دی ،11 کے قریب ارکان قومی اسمبلی کے ق لیگ سے رابطوں  نے سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق بھی سیاسی محاذ پر متحرک ہو گئی ہے اور  ق  لیگ کی  قیادت سے گیارہ ارکان قومی اسمبلی کے رابطے  ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  ان ارکان نے چوہدری برادران کو سیاسی فیصلے میں تعاون کی یقین دہانی  کرادی ہے ۔

ارکان قومی اسمبلی کا کہنا ہے چوہدری برادران جو بھی سیاسی فیصلہ کرینگے اس کے ساتھ چلیں گے ،گیارہ ارکان کے رابطوں بارے چوہدری شجاعت حسین کو آگاہ کر دیا گیا جن میں سے تین اراکان قومی اسمبلی کی چوہدری شجاعت حسین سے فون پر بھی بات کروائی گئی ۔

مزیدخبریں