وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کی سب سے خاص بات کیا ہے ؟تفصیلات سامنے آگئیں 

05:22 PM, 23 Feb, 2022

اسلام آباد:عمران خان دو روزہ دورہ روس کر رہے ہیں ،وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادمیر پیوٹن کی خصوصی دعوت پر آج سے روس کا دو روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں ،پوری دنیا کی نظریں اس دورہ پر لگی ہوئی ہیں ،اس وقت سب سے اہم سوال یہ ہی ہو رہا ہے کہ اس دورہ کی سب سے خاص بات کیا ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کے اعلیٰ سطحی وفد میں وفاقی وزا بھی شامل ہونگے ،ذرائع کا کہنا ہے صدر پیوٹن اور وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات اس دورہ کا اہم ترین جزو ہوگا ۔

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ روس اس لیے بھی اہمیت اختیار کر تا جا رہا ہے کیونکہ ایک طرف تو یہ کسی بھی پاکستانی وزیر اعظم کا 23 سال بعد دورہ ہو رہا ہے اور دوسرے طرف خطے کے بدلتے حالات میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا دورہ روس کرنا بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،بالخصوص اس وقت جب امریکی صدر بائیڈن پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو فون کرنے سے بھی کترا رہے ہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان سے دورہ روس میں جہاں اہم روسی قیادت بشمول نائب وزیر اعظم ،روسی سرمایہ کار ملاقاتیں کرینگے وہیں عمران خان ماسکو میں روس کی سب سے بڑی مسجد و اسلامک سنٹر کا بھی دورہ کرینگے ۔

صدر پیوٹن سے ملاقات میں وزیر اعظم بین الاقوامی اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، ملاقات میں روس پاکستان دوطرفہ تعلقات خصوصاً توانائی شعبے پر بات چیت ہوگی۔ اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورتحال بھی زیر غور لائی جائے گی۔ وزیر اعظم کا دورہ، روس اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

مزیدخبریں