لاہور: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ چند روز میں لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کرے گی، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں اور رہنماوں کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے غبارے سے ہوا نکل گئی، اپوزیشن کی ہنڈیا جلد بیچ چوراہے میں پھوٹے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ڈٹ کر مدت پوری کرے گی۔