پی ایس ایل کمنٹیٹر عروج ممتاز کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

02:35 PM, 23 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دینے والی عروج ممتاز بھی عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق عروج ممتاز کے کورونا وائرس کی ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی ایس ایل حکام نے تمام کمنٹیٹرز کے فوری طور پر ٹیسٹ لئے اور انہیں ایک دن کیلئے اپنے کمروں تک محدود کر دیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر ڈینی موریسن بھی گزشتہ دنوں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے جبکہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور ارکان میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کی معمول کی پی سی آر ٹیسٹنگ کی گئی تو لیگ سپنر عثمان قادر، فاسٹ باؤلر سہیل خان، ٹیم مینٹور ہاشم آملہ اور غیر ملکی آل راؤنڈر بین کٹنگ کی رپورٹس مثبت آئیں۔ 
ان کھلاڑیوں کے علاوہ سٹاف ارکان کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کویڈ پروٹوکولز کے تحت ان تمام افراد کو 7 روز تک قرنطینہ ختیار کر نا ہو گا۔ 
مذکورہ کھلاڑیوں کی جانب سے 7 روز قرنطینہ اختیار کرنے کا مطلب ہے کہ یہ تمام افراد پلے آف مرحلے میں شریک نہیں ہو سکیں گے تاہم اگر پشاور زلمی کی ٹیم فائنل میں پہنچ جاتی ہے اور ان افراد کے قرنطینہ کی مدت پوری ہونے پر ٹیسٹ رپورٹس منفی آ جاتی ہے تو پھر ان کی شرکت کے امکانات ہیں۔ 

مزیدخبریں