ریاض : سعودی عرب میں گاڑیوں کے شوقین افراد کار کی نمبر پلیٹ کو بھی خاص اہمیت دیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ یہ گاڑی پر لگے تو منفرد اور دلکش نظر آئے۔ اس کیلئے بیش قیمت نمبر پلیٹس کی مہنگے داموں نیلامی بھی ہوتی ہے جس میں سعودی شہری من پسند نمبر پلیٹ بڑی رقم کی ادائیگی پر حاصل کرتے ہیں۔تاہم اب سعودی حکومت نے بھی شہریوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئےمنفرد نمبر پلیٹس جاری کی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کیلئے منفرد لوگو کیساتھ نمبر پلیٹس کا اجراء کیا ہےجو کہ سعودی ثقافت کی عکاسی کرتی ہیں۔
گاڑیوں کیلئے ان منفرد نمبر پلیٹس کا اجراء دو روز قبل کیا جا چکا ہے اور اس کی فیس 800 سعودی ریال مقرر کی گئی ہے جبکہ ان نمبر پلیٹس میں پانچ قسم کے ڈیزائن دئیے گئے ہیں جن میں سے اپنی پسند کے مطابق شہری اپنی گاڑی کیلئے منتخب کر سکتے ہیں۔