اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف قومی احتساب بیورو (نیب) ریفرنس میں بری ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، شاہد رفیع اور طاہر بشارت چیمہ کے خلاف نیب کا نوڈیرو پاور پلانٹ ریفرنس خارج کرتے ہوئے تمام کارروائی ختم کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا جس میں عدالت نے ملزمان کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ریفرنس خارج کر دیا۔
نیب کی جانب سے دائر کئے گئے ریفرنس میں مجموعی طور پر 10 ملزموں کو نامزد کیا گیا تھا جن میں سے دو ملزم پہلے ہی بری ہو چکے تھے جبکہ ایک ملزم انتقال کر گیا تھا۔