ججز اور سرکاری افسران کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ چیلنج

02:01 PM, 23 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ججز اور سرکاری افسران کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سرکاری الاٹیز نےاسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ،ملازمین نے اپیل وکیل حافظ احسان کھوکھر کے ذریعے دائر کی ۔

اپیل میں استدعاکی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ازخودنوٹس لیتے ہوئے الاٹمنٹ منسوخ کی،  کیس سیکٹر ایف 14اور 15 کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا نہیں تھا ۔

دائر  درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کو سوموٹو لینے کا اختیار نہیں ہے اور  پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ نہیں کر سکتی۔  سپریم کورٹ زمینوں کے حصول کے نقطے پر پہلے ہی اصول وضع کر چکی ہے تاہم  اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت عظمی کے وضع کردہ اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا۔

اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الاٹمنٹ بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

مزیدخبریں