شفقت محمود نے’ سکول کھانا پروگرام ‘کا افتتاح کر دیا

12:45 PM, 23 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے’ سکول کھانا پروگرام ‘کا افتتاح کر دیا۔

لاہور کے بعد اب اسلام آباد کے  سرکاری سکولوں میں بھی طلبا کو لنچ دیا جائے گا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بچوں کو کھانا دے کر  پروگرام کا افتتاح کر دیا۔

سرکاری سکولوں میں طلبا کو لنچ  ٹرسٹ کی جانب سے دیا جائے گا۔اسلام آباد کے 100 سکولز میں 25000 روزانہ کی بنیاد پر بچوں کو کھانا دیا جائے گا۔

دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن لاہور اختر پرویز نے کہا ہے  کہ 30 سرکاری اسکولز کے  طلبا  میں مفت کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے جس سے بچوں کی صحت اور حاضری میں بہتری آئی ہے۔

مزیدخبریں