سندھ: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

09:52 AM, 23 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں کا دورانیہ تین ماہ سے کم کر کے دو ماہ کر دیا ہے۔اب  یکم جون 2022 سے 31 جولائی 2022 تک تمام تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے باعث بند رہیں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز  محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیر تعلیم نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سیکرٹری تعلیم غلام اکبر لغاری، سیکرٹری کالجز خالد حیدر شاہ اور سٹیرنگ کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات اس سال صرف دو ماہ کے لیے ہوں گی,سندھ کے تعلیمی اداروں میں موجودہ تعلیمی سیشن 31 مارچ کی بجائے 31 مئی کو ختم ہوگا اور نیا تعلیمی سال یکم اپریل کے بجائے یکم اگست سے شروع ہوگا۔فیصلے کے مطابق چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 2 مئی سے ہوں گے جب کہ نویں اور دسویں کے بورڈ کے امتحانات 17 مئی سے ہوں گے اور ان کے نتائج 17 جولائی کو آئیں گے ۔ کالجوں میں داخلے یکم جولائی سے 31 جولائی تک کھلے رہیں گے۔جبکہ سال اول اور دوسرے سال کے امتحانات 15 جون سے ہوں گے۔

مزیدخبریں