کیو: یوکرین میں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران مہمان آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا جس سے ٹاک شو ریسلنگ رنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔
روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق یوکرینی ٹی وی چینل پر ایک شو میں صحافی اور سیاست دان کی سخت جملوں سے شروع ہونیوالی لڑائی شدید ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔
یوری بوتوسوف نامی صحافی نے پروگرام میں اپنے ساتھ بطور مہمان موجود سیاسی شخصیت نیسٹر شوفریش سے تلخ کلامی کے بعد قریب جا کر تھپڑ جڑ دیا جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے دست و گریباں ہو گئے۔ تاہم پروگرام میں موجود دیگر شرکا اور میزبان صورتحال سے حقا بقا رہ گئے ۔
Nestor Shufrych, a pro-Russian politician, and Yuriy Butusov, an editor of CensorNet, got into a fight.. pic.twitter.com/h6deUm1lQx
— Geo_monitor (@colonelhomsi) February 18, 2022
واضح رہے کہ پروگرام کے دوران یوکرینی اپوزیشن رہنما نیسٹر شوفریش سے روسی صدر سے متعلق ایک سخت سوال ہوا تو شوفریش نے جواب دینے سے گریز کیا۔جس پر مہمان صحافی نے کہا کہ اس وقت سٹوڈیو میں ہمارے درمیان ایک روسی ایجنٹ بھی موجود ہے جس سے بحث کا آغاز ہوا جو شدید ہو گئی ، اسی دوران اچانک مہمان صحافی یوری بوتوسوف اپنی کرسی سے اٹھ کر شوفریش کے پاس گیا اور تھپڑ جڑ دیا جس کے بعد ٹی وی اسکرین ریسلنگ اکھاڑے کا منظر بن کر رہ گئی۔