اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر ملک کی مختلف سیاسی شخصیات نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے انتقال پہ دلی صدمہ ہوا- اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین! pic.twitter.com/rCiz3WL6Pw
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) February 22, 2022
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے رحمان ملک کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ ’سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے انتقال پہ دلی صدمہ ہوا- اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے‘
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کورونا وائرس کے باعث 70 برس کی عمر میں گزشتہ شب انتقال کر گئے ، وہ کئی روز سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھے۔
سینیٹر رحمان ملک12 دسمبر 1951 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ 25 مارچ 2008 سے 16 مارچ 2013 تک وزیر داخلہ رہے۔ سیاست میں آنے سے قبل ایف آئی اے میں خدمات انجام دیتے رہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے بے نظیر بھٹو کے چیف سکیورٹی آفیسر کے فرائض بھی نبھائے۔