ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر جنوبی کوریا رضا مند ہو گیا

ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر جنوبی کوریا رضا مند ہو گیا
سورس: فوٹو/بشکریہ تہران ٹائمز

تہران: جنوبی کوریا نے ایران کے منجمد کردہ مالی اثاثے جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ دنوں ایران میں تعینات جنوبی کوریا کے سفیر اور ایرانی سینٹرل ریزرو بینک کے سربراہ کے درمیان تہران میں ملاقات ہوئی ۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بعض مالی اثاثوں کی منتقلی اور استعمال کی تجاویز پر اتفاق کیا گیا۔ کوریا نے ایران کے مالی اثاثوں کی منتقلی اور استعمال کو امریکی اجازت سے مشروط کیا ہے۔ ایرانی حکومت کے مطابق جنوبی کوریا میں ایران کے منجمد اثاثوں کی مالیت 7 ارب ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران نے خلیج فارس میں جنوبی کوریا کے تجارتی بحری جہاز کو تحویل میں لے کر عملے کو بھی حراست میں لیا تھا تاہم بعد میں عملے کو رہا کر دیا گیا تھا۔ 

اس حوالے سے دونوں ممالک میں ڈیل کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔ وہیں اب ایرانی حکومت نے جنوبی کوریا کا بحری جہاز قبضے میں لینے اور منجمد مالی اثاثوں کی منتقلی کے درمیان تعلق کی تردید کی ہے۔