یار محمد رند وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ جام کمال سے ناراض

06:16 PM, 23 Feb, 2021

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر یار محمد رند نے وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ جام کمال سے ناراضگی کا اظہار کر دیا ہے۔

 یار محمد رند کا کہنا ہے کہ کابینہ کا رکن ہونے کے باوجود وزیراعظم ملاقات کے لیے 5 منٹ نہیں دیے جاتے۔ سینیٹ الیکشن میں بلوچستان کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔

یار محمد رند نے سوال اٹھایا کہ پارلیمانی بورڈ میں صوبے کی نمائندگی ہی نہیں ہیں۔ صادق سنجرانی کون ہوتے ہیں فیصلے کرنے والے اور سنجرانی کے کردار کو بلوچستان میں سخت ناپسندیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔

سردار یار محمد رند وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں جبکہ صوبائی وزیر اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سردار یار محمد رند نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دور میں مہنگائی بڑھی ہے اور ہم وعدوں کو پورا نہیں کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ارد گرد ایسے لوگ ہیں جنہوں نے عوام کو بجائے ریلیف کے تکلیف دی ہے۔ آٹا، چینی اور گندم کے بحران میں ہمارے اپنے لوگوں کے ساتھ پی پی پی اور مسلم لیگ ن کا بھی ہاتھ ہے۔

مزیدخبریں