ممبئی ، بھارتی آئٹم گرل اور خبروں میں ان رہنے والی راکھی ساونت کی قربانی ۔
بھارت کے مقبول رئیلیٹی شوبگ باس میں 14 ویں سیزن کے فائنل میں پہنچنے والی راکھی ساونت نے پیسے لے کر شو کیوں چھوڑا ۔ شو چھوڑنے کی حقیقت میڈیا میں آنے کے بعد راکھی ساونت کو مداح مزید سراہنے لگے ۔
راکھی ساونت نے 14 لاکھ روپے لے کر بگ باس شو چھوڑدیا اوروہ اس طرح پیسے لے کر شو چھوڑنے والی پہلی اداکارہ ہیں ۔
راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے بگ باس کے سفر پر فخر ہے اور مجھے اس بات پر کوئی افسوس نہیں کہ میں نے شو پیسے لے کر کیوں چھوڑا کیونکہ اگر میں شوجیت جاتی تو بہت پیسہ ملتا۔
راکھی نے بتایا کہ لوگوں نے کہا کہ انہیں شو کے نتائج تک رکنا چاہیے تھا کیونکہ ایسا کرتے ہوئے فاتح بن سکتی تھی یا پھر رنر اپ بھی ہوسکتی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھاکہ میں چانس نہیں لینا چاہتی تھی، مجھے والدہ کی کیمو تھراپی کے لیے پیسوں کی اشد ضرورت ہے، میری والدہ سے بڑھ کر میرے لیے کچھ نہیں حتیٰ کہ ٹرافی بھی نہیں۔ راکھی نے مزید کہا کہ یہ ہی وہ وجہ تھی جس کے باعث پیسے لے کر شو چھوڑ کر چلی گئی کیونکہ رنر اپ کو کچھ نہیں ملتا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے لیے مداحوں کی محبت اور سلمان خان کا بریسلیٹ بھی کسی بڑی ٹرافی سے کم نہیں ہے ۔