کرس گیل سری لنکا سے ہوم سیریز کے لیے وطن واپس لوٹ رہے ہیں 

کرس گیل سری لنکا سے ہوم سیریز کے لیے وطن واپس لوٹ رہے ہیں 

کراچی : کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کرس گیل کا پاکستان سپر لیگ چھے میں فی الحال سفر ختم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرس گیل سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز کے لیے وطن وپس لوٹ رہے ہیں ، انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دو میچز میں نمائندگی کی ہے ، پیر کو لاہور قلندرز کے خلاف چالیس بالز پر 68 رنز سکور کیے تھے ۔ 

کرس گیل فی الحال وطن واپس لوٹ رہے ہیں اور سری لنکا سے ہوم سیریز ختم ہونے کے بعد ضرورت پڑنے پر دوبارہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرسکتے ہیں ۔ 

دوسری جانبپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں  آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہونگی۔

دونوں کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں  آج شام 7بجے کھیلا جائے گا، جہاں  دونوں ہی ٹیمیں  ایک دوسرے کیخلاف اپنی پہلی جیت کیلئے  زور آزمائی کریں گی۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کو پی ایس ایل کے اپنے پہلے میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ  ملتان سلطانز کی متوازن ٹیم کیخلاف پشاور زلمی کے ٹاپ آرڈر میں شامل کامران اکمل، امام الحق اور شعیب ملک جیسے جارحانہ بلے بازوں کو تگڑی اننگز کھیلنا ہو گی۔


یاد رہے کہ پشاور زلمی کو اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز  کے ہاتھوں  4 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 141 رنز کا ہدف دیا تھا جس کو قلندرز نے باآسانی 18 ویں اوور میں پورا کر لیا۔


دوسری جانب  ملتان سلطانز کو بھی اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد  یونائیٹڈ نے  شکست سے دوچار کیا تھا۔
 

پشاور زلمی  کا اسکواڈ   وہاب ریاض (کپتان)، شعیب ملک،  کامران اکمل،  لیام لیونگ اسٹون، حیدر علی،  پلیئر ڈیوڈ ملر ، مجیب الرحمان،  شیرفین ردر فورڈ ، عماد بٹ،  عمید آصف، ثاقب محمود، امام الحق، عمران رندھاوا اور فاسٹ بولر محمد عرفان جونیئر پر مشتمل ہے۔
 

جبکہ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، شاہد آفریدی، رائلی روسو، سہیل تنویر، محمد رضوان، عمران طاہر، خوشدل شاہ، ملی، جیمز ونس، عثمان قادر، کرس لین، سہیل خان، صہیب مقصود، صہیب اللہ، ایڈم لیتھ، شاہ نواز دھانی، محمد عمر، عمران خان جونیئر اور کارلوس بریتھ ویٹ شامل ہیں ۔