واٹس ایپ کی نئی پالیسی قبول نہ کرنے والوں کے میسجز بند کرنے کافیصلہ

01:12 PM, 23 Feb, 2021

نیویارک : واٹس ایپ کی نئی شرائط اور پالیسیوں کو قبول نہ کرنے والے صارفین پیغامات کا تبادلہ نہیں کرسکیں گے ۔

کمپنی نے صارفین کو پندرہ مئی تک کی ڈیڈ لائن دی ہے ، پالیسی قبول نہ کرنے والوں کااکاونٹ ایک سو بیس دن تک غیر فعال رکھا جائیگا اور اس کے بعد ڈیلیٹ کردیا جائیگا۔ 

اکاؤنٹ غیر فعال ہونے کے دوران صارفین کالز کرسکیں گے اور نوٹیفکیشن بھی وصول کرتے رہیں گے ۔واٹس ایپ نے جنوری 2021 میں اپنی پالیسی اپڈیٹ کی تھی جس پر صارفین کی طرف سے سخت رد عمل بھی سامنے آیا تھا۔ 

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اپنی اپڈ یٹس پالیسی کے نوٹیفکیشنز بھیجے تھے جن کے مطابق 8فروری تک پالیسی قبول نہ کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے تھے ۔ 

بعد ازاں صارفین کی جانب سے سخت رد عمل کے بعد کمپنی میں تاریخ تبدیل کی اور صارفین کو مئی تک کا وقت دیا تھا۔ نئی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا ناصرف استعمال کرے گا بلکہ اس فیس بک کے ساتھ شئرکرے گا۔ 

پالیسی کے مطابق واٹس ایپ سروس استعمال کرتے ہوئے آپ کسی دوسرے بزنس ساتھ رابطے میں آتے ہیں تو اس کی تمام معلومات کمپنی کے پاس پہنچ جاتی ہیں جس کو فیس بک کی زیر ملکیت دیگر ایپلکیشنز سے شئیر کیا جاتاہے ۔ 

واٹس ایپ کی جانب سےجاری نئی پالیسی کے مطابق ادارے کو اپنی مارکیٹنگ سپورٹ تبدیلیاں اور سروسز کو بہتر بنانے کے لیے صارفین کی معلومات درکار ہیں ، جونئی پالیسی کو قبول کیے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتیں ۔ 

مزیدخبریں