لندن : مردوں کی کچھ ایسی عادات ہوتی ہیں جو خواتین کو سب سے زیادہ ناپسند ہوتی ہیں ، اب ماہرین نے ان عادات کی ایک فہرست بیان کردی ہے۔
ماہرین کے مطابق ان میں سے پہلی عادت" جھوٹ بولنا " ہے ، ماہرین کا کہناہے کہ خواہ آپ بے ضرر سا جھوٹ بول دیں خواتین کو جنسی اعتبار سے آپ کو ان سے دور کرتا ہے ، کوئی بھی خاتون جھوٹ بولنے والے شخص کے ساتھ تعلق قائم رکھنا نہیں چاہتی ۔
مردوں کا ابتدائی ملاقاتوں میں ہی محبت کا اظہار کرنا بھی خواتین کو سخت ناپسند ہے ، ماہرین کا کہناہے کہ خواتین کے نزدیک ایسے مرد بے وفا ہوتے ہیں ، خواتین وقت دینے والے کو بہتر سمجھتی ہیں ۔
ماہرین کے مطابق اس کے علاوہ جو خواتین کو مردوں کی سب سے بڑی اور اہم عادت پسند ہے وہ ان کی بات سننا اور اپنی کم سنانا ہے ، یعنی مردوں کو خواتین کے ساتھ بیٹھے ہوئے اپنی بات کم اور اس کی زیادہ سننے کی عادت ڈالنا چاہیے ،اور اگر کسی میں یہ عادت ہے تو اس کی خواتین میں خاصی پسندیدگی ہوتی ہے ۔
ماہرین کے مطابق کاہلی سستی اگر کسی مرد میں ہے تو سمجھ لیں اس کو خواتین کسی بھی صورت پسند نہیں کرتی ،، پہلی ملاقات میں خواتین کو مرد سست اور کاہل دکھائی دے تو سمجھ لیں کہ وہ کسی خاتون کے دل میں جگہ نہیں بناسکتا ، اس کے ساتھ ساتھ خواتین کو چپکو قسم کے مرد بھی پسند نہیں ہیں ۔ خواتین کو آزادی دینے والے اور ان کی بات سننے والوں کو خواتین دوسروں کے مقابلے میں زیادہ پسند کرتی ہیں ۔