این اے 75 میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں، لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا مطالبہ

12:38 PM, 23 Feb, 2021

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کیا ہے کہ این اے 75 میں دھاندلی نہیں، بہت بڑا گھپلا کیا گیا۔ ڈسکہ میں ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔

خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے مضبوط علاقے میں فائرنگ کرکے لوگوں میں خوف وہراس پیدا کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ ٹرن آؤٹ 30 سے 35 فیصد کے درمیان ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سرکاری فنڈز استعمال کرکے قبل از انتخاب دھاندلی کی گئی۔ پہلے سرکاری فنڈز سے لوگوں کو ورغلا کر پری پول رگنگ کی گئی۔ حکومت کا ایک ہی کام ہے کہ مخالفین کو ٹارگٹ کیا جائے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کوئی ضمنی الیکشن نہیں جیتا۔ یہ سمجھتے ہیں کہ لنگر خانے کھول کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ یہ حکومت عادی ووٹ چور ہے۔ این اے 75 میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔ 20 پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ انتخابات لالی پاپ ہوگا۔

سعد رفیق نے کہا کہ یہ حکومت آٹا چوروں کی ہے جس نے قوم کو بھوکا مار دیا۔ ان کا کام عوام کیلئے کچھ نہیں کرنا، بس سیاسی مخالفین کو ہدف بنانا ہے۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا۔

مزیدخبریں