پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 41 اموات رپورٹ، 1050 افراد میں مرض کی تشخیص

09:13 AM, 23 Feb, 2021

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اکتالیس مریض اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر موت کی وادی میں جا چکے ہیں جبکہ 1050 افراد میں اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں عالمی وبا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ تہتر ہزار 384 ہو چکی ہے، بارہ ہزار 685 مریض اس مرض کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ ایکٹو مریضوں کی تعداد چوبیس ہزار چار سو تراسی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ترتالیس ہزار چھ سو تیئس، خیبر پختونخوا میں اکہتر ہزار ایک سو چھیالیس، سندھ میں 2 لاکھ چھپن ہزار چار سو پنتالیس، پنجاب میں ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار تین سو چوراسی، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار نو سو ترانوے، آزاد کشمیر میں نو ہزار آٹھ سو اٹہتر اور گلگت بلتستان میں چار ہزار نو سو اکیاون افراد عالمی وبا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں پانچ ہزار دو سو تہتر، صوبہ سندھ میں چار ہزار دو سو ترانوے، خیبر پختونخوا میں دو ہزار ترتالیس، اسلام آباد چار سو ترانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو، بلوچستان میں ایک سو ننانوے اور آزاد کشمیر میں دو سو اکانوے افراد اس مرض میں مبتلا ہو کر موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں