ثروت گیلانی نے سکن انجیکشن لگوانے کا انکشاف کردیا

11:46 AM, 23 Feb, 2020


کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ میرے شوہر پلاسٹک سرجن ہیں، سکن انجیکشن لگاتی ہوں مگر ہر روز نہیں۔

اداکارہ ثروت گیلانی نےروم ٹور پر شوہر کے ساتھ تصویر پر تنقید کے حوالے سے بھی بات کی۔ثروت گیلانی نے کہا کہ روم ٹور پر شوہر کے ساتھ تصویر پر ان کے خلاف سوشل میڈیا پر بہت تنقید کی گئی۔

اداکارہ نے کہا کہ دورے سے واپسی پر انھوں نے بھارتی فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کے ساتھ تصویر کیا لی ان کی حب الوطنی پر ہی سوالات اٹھا دیئے گئے جس پر بہت دکھ ہوا۔

ثروت گیلانی نے  کہا کہ وہ پاکستان سے بہت محبت کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ چند روز قبل اپنے شوہر کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے روم گئی تھیں جہاں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر لگائی تھی جس میں وہ انہیں بوسہ دے رہی تھیں، تصویر لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر ناقدین نے ثروت پر خوب تنقید کی تھی۔

صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد اداکارہ بھی چپ نہیں رہی تھیں اور انہوں نے بھی ناقدین کو سخت الفاظ میں جواب دیا تھا۔

ثروت گیلانی نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘صرف اس لیے کہ ہم مشہور شخصیات کچھ نہیں کہتے، اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ آپ کو کچھ بھی کہنے کا حق حاصل ہے، اب وہ وقت آگیا ہے کہ چپ کرایا جائے۔

مزیدخبریں