بہت حساس ہوں،کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرسکتی،ماہرہ خان

11:42 AM, 23 Feb, 2020

لاہور:نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میں بہت حساس ہوں اس لئے میں کسی کے ساتھ بھی ناانصافی پر رنجیدہ ہو جاتی ہوں ، اصلاح پر مبنی تنقید اور ستائش کرنے والوں کی شکر گزار ہوں ۔

ماہرہ خان نے کہا کہ جب مجھے پہلے پراجیکٹ میں کام ملا تو میں یہی سوچ رہی تھی کہ لائنیں دیکھوں گی اور اس پر اداکاری ہو جائے گی لیکن جب کام شروع کیا تو معلوم یہ تو بڑا مشکل ہے اور اس کےلئے پوری توجہ چاہیے ۔ اس کے بعد مہرین جبار کے پراجیکٹ میں کام کیا اور انہوں نے میری بڑی رہنمائی کی ۔

ماہرہ خان نے کہا کہ میں بہت حساس ہوں یا شاید فنکار حساس ہوتا ہے ، میں کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کر سکتی بلکہ اگر کسی کے ساتھ انصافی ہو رہی ہو تو میں رنجیدہ ہو جاتی ہوں ۔

ماہرہ خان نے کہا کہ اصلاحی تنقید اور ستائس دونوں آپ کو آگے بڑھنے میں مدد دیتے ہیں ۔ تنقید برائے تنقید کرنے والوں کی پرواہ نہیں کرتی لیکن اصلاحی تنقید کرنے والوں کی شکر گزار ہوتی ہوں ۔ اسی طرح جو لوگ ستائش کرتے ہیں اس سے آپ میں مزید آگے بڑھنے کی لگن پیدا ہوتی ہے ۔

مزیدخبریں