کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی  عائد

11:34 AM, 23 Feb, 2020


اسلام آباد :کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کر دی گئی.

پابندی بلوچستان حکومت نے وائرس کی پاکستان منتقلی کے خطرے کے پیش نظر لگائی۔ تفتان میں موجود 100کے قریب زائرین کو واپس کوئٹہ بلا لیا گیا  ، چھپ کر جانے والے زائرین کو روکنے کیلئے خصوصی چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

دوسری طرف محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی  گئی ۔ 

مزیدخبریں