شارجہ : پی ایس ایل فور کے بارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈایٹرز نے لاہور قلندر کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کے بارہویں میچ میں لاہور قلندر کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔
اے بی ڈویلیز نے چالیس گیندوں پر پینتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں دو چوکے شامل تھے ، سہیل اختر نے 29 اور اینڈرسن نے 19 رنز کی اننگز کھیلی ۔
کوئٹہ گلیڈایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مطلوبہ ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کر لیا ، سرفراز احمد نے 36 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔
کوئٹہ گلیڈایٹرز کے سرفراز احمد نے آخری گیند پر چھکا لگا کر میچ میں ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا ۔