ویلنٹائن ڈے منانے پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد

10:44 PM, 23 Feb, 2019

اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نےویلنٹائن ڈے منانے پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق،اسلام آباد ہائی کورٹ کے  جسٹس محسن اختر کیانی نے عوامی سطح پر ویلنٹائن ڈے منانے پر مستقل پابندی حکم جاری کردیا۔ عدالت نے  جسٹس شوکت صدیقی کے ویلنٹائن ڈے پر پابندی کے عبوری حکم کی توثیق کردی۔ 

دوران سماعت پیمران نے اپنا جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ویلنٹائن ڈے کے عدالتی حکم پرعمل درآمد کے لیے نوٹی فکیشن جاری کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت صدیقی نے عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا۔ 

 

مزیدخبریں