آغا سراج درانی  کی بیٹی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی کا انکشاف

07:06 PM, 23 Feb, 2019

کراچی: آغا سراج درانی  کی بیٹی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوا جس کی  تفتیش جاری ہے جبکہ نیب نے بزنس مین گلزار احمد کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد ان  کی بیٹی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔ گلزار احمد نے آغا سراج کی بیٹی کےاکاؤنٹ میں کروڑوں روپےمنتقل کیےہیں ، کاروباری شخصیت گلزار احمد کے وارنٹ گرفتاری نیب نے جاری کر رکھے ہیں جن کو دبئی سے واپسی پر گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

دوسری طرف  نیب نے گلزار احمد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کر رکھی ہے۔

 

مزیدخبریں