پلوامہ حملہ کشمیریوں پر ظلم کا ردعمل ہے ، اسحاق ڈار

05:02 PM, 23 Feb, 2019

لندن:اسحاق ڈار نے کہا ہے  کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کی ہے جس کے ردعمل میں  پلوامہ حملہ ہوا ہے. 

 

تفصیلات کے مطابق، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان ہوا ہے، پاکستان نے پچاس ہزار سے زائد سول، پولیس اور فوج کے جوانوں نے قربانی دی۔ بھارت کی طرف سے جارحیت کا جواب پوری قوم مل کر دے گی، قوم کل بھی متحد تھی اور آج بھی پوری طرح متحد ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ  مسلم لیگ ن کی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا، پاکستان کی قربانیوں کے بعد الٹا پاکستان پر الزام لگانا قابل افسوس ہے۔

 

دوسری طرف آپریشن کے دوران چھوٹی سی غلطی سے بھی  اسحاق ڈار کے معذور ہونے کے خدشہ کا ظاہر کیا گیا ہے جس کے باعث رپورٹس آنے کے بعد ماہر ڈاکٹر سرجری کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ 

مزیدخبریں