بھارت میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے 84 افراد ہلاک

بھارت میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے 84 افراد ہلاک
کیپشن: getty images

نئی دہلی : بھارت میں درجنوں افراد زہریلی شراب پینے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی ریاست آسام میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے 84 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد ضلع گولا گھاٹ اور جورہاٹ میں چائے کے باغات میں کام کرنے والے مزدور تھے۔

گولاگھاٹ کے سینئر سرکاری اہلکار دھرین ہزاریکا کا کہنا ہے کہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 60 سے زیادہ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔