بیجنگ: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ چینی زبان سعودی سکولوں اور جامعات کے نصاب میں شامل کی جائے گی۔
بیجنگ میں چین کے صدر سے ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد نے کہا کہ چینی زبان سعودی سکولوں اور جامعات کے نصاب میں شامل کی جائے گی جس کی بدولت دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور دوستی کے رشتے اور ہر سطح پر اسٹراٹیجک شراکت داری گہری ہوگی۔
ولی عہد کے دورے کے دوران دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری کے منصوبوں ، جہازرانی ،توانائی ، تجارت ، سپتالوں کی تعمیر، زلزلے سے متاثرہ مکانات کی تعمیر نو، دہشتگردی کے انسداد ، کاپی رائٹ، پیٹرو کیمیکل پروجیکٹ اور آئل ریفائنری کے معاہدے کئے اور یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے چین میں قومی توانائی ادارے کے ساتھ تجدد پذیر توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔ ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ چین کے موقع پر مفاہمتی یادداشت کی کارروائی عمل میں آئی۔
اس کے بموجب آئندہ 10برس کے دوران چین سعودی عرب میں تجدد پذیر توانائی سے تعلق رکھنے والی ٹیکنالوجی اور بجلی کی تیاری اور صنعت کو فروغ دینے میں تعاون کری گا۔