اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی کا مردان میں قتل، 2 ملزمان گرفتار

01:33 PM, 23 Feb, 2019

مردان: پشتو ڈراموں کی اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی کو مردان میں قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق چمڈھیری میں گذشتہ روز ایک خاتون کی لاش لاوارث حالت میں ملی تھی جس کی شناخت لبنی عرف گلالئی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلالئی کی لاش پر کوئی تشدد کے نشانات نہیں ملے لیکن شک ہے کہ اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لاش کی شناخت ہونے پر بہن نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا جن میں سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان گلالئی کو والدہ سے ملوانے کا بہانہ کر کے ساتھ لے گئے تھے۔ مقتولہ پشتو ڈراموں کی اداکارہ تھیں اور 15 فروری سے لاپتہ تھیں۔

مزیدخبریں