لاہور:جنگی جنون کا پرچار کرنے والے بھارت سے نمٹنے کیلئے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے پاکستان کی حفاظت کیلئے ایکشن میں آگئے، پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ جنگی طیاروں نے پاکستان کے سرحدی علاقوں کی پیٹرولنگ شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے جنگ کی دھمکیاں دیے جانے کے بعد پاک فضائیہ ہائی الرٹ ہوگئی ہے۔ پاک فضائیہ نے پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پہلی مرتبہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے میدان میں اتار دیے ہیں۔
پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ جنگی طیاروں نے پاکستان کے سرحدی علاقوں کی پیٹرولنگ شروع کردی۔ خاص کر لاہور کے محاذ پر جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے مسلسل پیٹرولنگ کر رہے ہیں۔