بھارتی دانشور نے پلوامہ حملے پر بھارت کو بے نقاب کر دیا

بھارتی دانشور نے پلوامہ حملے پر بھارت کو بے نقاب کر دیا
کیپشن: پلوامہ حملے کے بعد عوام میں غصہ اپنی ہی تباہی کا باعث بن گیا، پرتاب بھانو مہتا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارتی دانشور پرتاب بھانو مہتا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان جیت گیا اور بھارت ہار گیا کیونکہ پاکستان پر کوئی عالمی، سیاسی اور سفارتی دباؤ نہیں۔ بھارت نیم روایتی جنگ میں پاکستان کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

اخبار دی انڈین ایکسپریس میں شائع ہونے والے مضمون میں بھارتی دانشور پرتاب بھانو مہتا نے اعتراف کیا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد ہمارا رویہ ایسا ہوگ یا جیسے پاکستان جیت چکا ہے اور سرجیکل سٹرائیک جیسا کوئی عمل صورتحال کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ امریکا جیسی بڑی طاقت بھی افغانستان میں بے بس ہو گئی اور بھارت نیم روایتی جنگ میں پاکستان کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

پرتاب بھانو مہتا نے مزید لکھا پاکستان کے خلاف بھارت نے اپنی استعداد کار میں اضافہ نہیں کیا اور پاکستان جیت گیا کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں احساس محرومی حقیقی ہے۔ بھارتی دانشور نے اعتراف کیا ہے کہ 5 سال میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خراب کرنے کے ذمہ دار ہم خود ہیں۔ پلوامہ حملے کے بعد عوام میں غصہ اپنی ہی تباہی کا باعث بن گیا اور پاکستان جیت گیا کیوں کہ بھارت کی ثقافت گل سڑ گئی ہے۔

پرتاب بھانو مہتا کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت خود شدید گھٹن کا شکار ہے اور حملے کے بعد سوچ بچار کے بجائے یہ تلاش کرتے رہے کہ کسے الزام دیا جائے۔ بھارت کامیاب خفیہ آپریشن کرنے اور جدید فنی صلاحتیں حاصل نہیں کر سکا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی بڑھکیں مارنے والی سیاسی قیادت امن قائم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی اور اس صورتحال کا اعتراف کرنا ہمارے لیے مشکل ہے۔