کراچی: مبینہ زہر خورانی سے مرنے والے بچوں کی پھوپھو بھی چل بسی

10:39 AM, 23 Feb, 2019

کراچی: مبینہ زہر خورانی سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی پھوپھو بھی اسپتال انتقال کر گئی جس کے بعد مبینہ مضرِ صحت کھانا کھانے سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق انتقال کرنے والی 28 سالہ بینا نے بھی نجی ریسٹورینٹ کا کھانا کھایا تھا اور وہ گزشتہ رات سے زیرِعلاج تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو گزشتہ رات حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔

دوسری جانب مبینہ زہر خورانی سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی میتوں کو ان کے آبائی علاقے خانوزئی پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کی نماز جنازہ مقامی اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نجی ریسٹورینٹ کے مبینہ مضرِ صحت کھانے سے 5 بچوں کا انتقال ہوا۔

مزیدخبریں