اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ ہوا اور اس سلسلے میں ہی حکومت نے گزشتہ روز کچھ اقدامات اٹھائے اور مزید بھی اٹھائے گی۔
بہاولپور میں مدرسے کو تحویل میں لیے جانے کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات @fawadchaudhry کا بیان
— Fawad Chaudhry (@FawadPTIUpdates) February 22, 2019
پنجاب حکومت کل میڈیا نمائندوں کو اس مدرسے کا دورہ کروائے گی
Federal Minister for info @fawadchaudhry on #Bahawalpur Mudrassa issue: pic.twitter.com/XncoPOJdTj
انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے کے تحت بہاولپور میں ایک مدرسے کا انتظام پنجاب حکومت نے اپنے قبضے میں لیا اس مدرسے پر بھارت پروپیگنڈا کر رہا تھا کہ یہ جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر ہے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اس مدرسے میں تقریباً 700 طالب علم تدریس کے عمل میں مصروف ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کا مقبوضہ کشمیر کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔