واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان صورتحال انتہائی خراب ہے،امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم ہو۔
اوول آفس میں رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ بہتر ہوئے ہیں۔
کشمیر کی صورتحال سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے لوگ مارے گئے ہیں اور امریکا چاہتا ہے کہ یہ اموات رکیں۔
ایک سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہت پیچیدہ صورتحال ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اس صورتحال میں بہت مسائل ہیں تاہم امریکا چاہتا ہے کہ کشیدگی ختم ہو۔