پی ایس ایل فور : اسلام آباد یونائٹڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل فور : اسلام آباد یونائٹڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دے دی
کیپشن: image by cricinfo

شارجہ : پی ایس ایل فور کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دے دی ۔

اسلام آباد یونائٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے ، آئن بیل نے 46 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چھ چوکے شامل تھے۔

صاحبزادہ فرحان نے اٹھارہ گیندوں پر 15 سکور کیے جس میں ایک چوکا بھی شامل تھا ، اسی طرح ڈلپورٹ نے 18 گیندوں پر 29 سکور کیے جس میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا ، آصف علی نے پانچ گیندوں پر تیرہ سکور کیے ، پشاور زلمی کی جانب سے ثمین گل نے تین اور حسن علی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم آخری اوور میں 146 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی ، اوپننگ بلے بازوں کامران اکمل نے سات اور امام الحق نے اٹھارہ سکور کیے ، کیرن پولارڈ نے پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے بائیس گیندوں پر اکاون رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

کپتان ڈیرن سیمی دس گیندوں پر گیارہ رنز بنا سکے ، عمر امین نے بیس گیندوں پر چودہ سکور کیے ، مالان نے چھ گیندوں پر ایک سکور کیے۔