بھارت کا پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس فہرست میں شامل کرنے کا پروپیگنڈا

07:54 PM, 23 Feb, 2018

اسلام آباد: بھارت اُوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ نہ آیا ، بھارتی میڈیا نے پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل ہونے کا پروپیگینڈا شروع کر دیا۔

ایف اے ٹی ایف کی ترجمان الیگزینڈر ڈینیلا اور پاکستانی دفتر خارجہ نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی ، بھارت نے خواہش پر جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

بھارتی میڈیا نے پروپیگینڈا کیا کہ پاکستان کا نام ’’فنانشل ایکشن ٹاسک فورس‘‘ کی گرے لسٹ میں شامل ہو گیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کی ترجمان ’’الیگزینڈر ڈینیلا ‘‘ نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کی خبروں کی واضح طور پر تردید کر دی۔

پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق ابھی تک اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی ٹوئیٹ کر چکے ہیں ، پاکستان کو واچ لسٹ میں  شامل کر نے کا فیصلہ تین ماہ کے لئے موخر کیا گیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں سعودی عرب ، خلیج تعاون تنظیم ، ترکی اور چین نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

مزیدخبریں