مانسہرہ : پرائم منسٹر یوتھ ٹریننگ سکیم کے تحت مختلف سرکاری محکموں میں بھرتی ہونے والے نوجوان گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور اعلیٰ حکام کی توجہ کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر یوتھ ٹریننگ سکیم کے تحت ان کی مختلف سرکاری محکموں میں بھرتیاں کی گئیں مگر گزشتہ چار ماہ سے انہیں تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے وہ انتہائی مشکل سے زندگی بسر کررہے ہیں ، تاہم جب بھی وہ سرکاری محکموں کے متعلقہ افسران سے تنخواہوں کا مطالبہ کرتے ہیں تو وہ انہیں فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر ٹال دیتے ہیں۔ نوجوانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مالی مشکلات کے پیش نظر انہیں جلد از جلد واجبات اد اکیے جائیں۔
پرائم منسٹر یوتھ ٹریننگ سکیم کے تحت کام کرنیوالے نوجوان حکام کی توجہ کے منتظر
06:29 PM, 23 Feb, 2018