جلالپور بھٹیاں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل نے 100فیصد رزلٹ کے چکر میں متعدد طالبات کا داخلہ روک لیا

06:09 PM, 23 Feb, 2018

جلال پور بھٹیاں (محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز سے) گورنمنٹ گرلز ڈگری کی پرنسپل 100 % رزلٹ کے چکروں میں پڑ گئی ہے اور طالبات کے داخلہ  فارم بھیجنے سے انکار کر دیا  ہے ۔ طالبات کی حاضری 75 فیصد اور واجبات  کی ادائیگی کے باوجود انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا داخلہ بھیجنے سے انکار کر دیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق طالبات کے والدین سراپا احتجاج بچیوں کا سال ضائع ہونے سے بچایا جائے جلالپوربھٹیاں:گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل 100% رزلٹ کے چکروں میں سینکڑوں طالبات کا سال ضائع کرنے کے در پا ہے ۔

انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ بھیجنے کی آخری تاریخ 19 فروری تھی طالبات کی حاضری 75% اور کالج کے مکمل واجبات ادا کرنے کے باوجود انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے لیے طالبات کے داخلے روک لیے گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل حنا عظمت اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہے اور طالبات کے داخلے ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ بھیجنے سے بھی انکار کر دیا ہے ۔

طالبات کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری بچیوں سے ذاتی عناد کی وجہ سے سال ضائع کر رہی ہے ہم نے ڈائریکٹر کالجز کو بھی درخواست دی ہے کہ ہماری بچیوں کے داخلہ ڈبل فیس کے ساتھ بھیجے جائیں ہماری بچیوں کا سال ضائع ہونے سے بچایا جائے جن بچیوں کے والدین نے ڈی سی او حافظ آباد اور ڈائریکٹر کالج کو درخواستیں دی ان کو دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ آپ کے والدین نے میرے خلاف درخواستیں دی ہیں ۔

اس لیے میں نے داخلہ نہیں بھیجنا جو ہوتا ہے کر لو طالبات کے والدین نے حکام بالا سے اپیل کی ہے ہماری بچیوں کا سال ضائع ہونےسے بچایا جائے اور اس بااثر پرنسپل کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے  جلال پوربھٹیاں

مزیدخبریں