حکومت کی ڈائون سائزنگ شروع ہوگئی ، انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے:آصف زرداری

05:53 PM, 23 Feb, 2018

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن اللہ کے فضل سے اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ، حکومت کی ڈائون سائزنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن اللہ کے فضل سے اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ، حکومت کی ڈائون سائزنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کاروبار کے علاوہ اور کچھ کام نہیں کرتے ، الیکشن رولز بنائے ہیں تاکہ آئندہ ایسا کام نہ ہو ، پیپلزپارٹی کا منشور تیار ہے ، میں الیکشن کے موڈ میں ہوں۔

آصف زرداری نے کہا کہ اسلام آباد میں ہمارا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا ، آرمی چیف نے افغانستان کے بارڈر پر تاریں لگانے کی بات کی ہے ، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی لوگوں کو ووٹ دیئے ہیں ، ملک کے اندرونی اور بیرونی مسائل کا حل بلاول بھٹو کے پاس ہے۔

مزیدخبریں