شوارما خرید کر نہ دینے پر مصری خاتون نے طلاق لے لی

12:02 PM, 23 Feb, 2018

قاہرہ :  شادی سے پہلے ملاقاتوں میں خاتون کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اس کا ہونے والا شوہر اتنا کنجوس ہے ورنہ وہ کبھی اس سے شادی کا فیصلہ نہیں کرتی۔ سمیحہ نامی اس خاتون نے بتایا کہ شادی کے کچھ روز بعد وہ دونوں باہر گھومنے کیلئے گئے تھے ، اسی دوران اس نے بھوک لگنے پر اپنے شوہر سے شوارمہ کھانے کا مطالبہ کیا ۔تاہم جب خاتون نے جوس کے علاوہ شوارما کی بھی فرمائش کی تو ان کے 32 سالہ شوہر احمد اس بات پر بھڑک اٹھے اور گھر واپسی تک خاتون کو جھاڑ پلاتے رہے۔


عدالت میں خاتون نے جج کو بتایا کہ ان کا شوہر ایک انتہائی کنجوس انسان ہے جب کہ اس کی جاب بھی اچھی ہے اور وہ بچوں کو ٹیوشن بھی پڑھاتا ہے۔

خاتون نے اپنے خاوند کی کنجوسی کی حد بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں صبح ناشتہ کرتی ہوں اس کے بعد یہ چیک کیا جاتا تھا کہ میں نے کتنی ڈبل روٹی کھائی اور کتنی بچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ شوارما نہ دلانا اور اس پر تذلیل کرنا برداشت کی آخری حد تھی، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے شادی کے 40 روز بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔

مزیدخبریں