بھارتی اداکار سنجے کپور نے پی ایس ایل کا میچ دیکھا،پشاور زلمی کے دیوانے نکلے

11:09 AM, 23 Feb, 2018

دبئی:پاکستان سپر لیگ نے بھارتیوں کو بھی اپنے سحر میں لے لیا ہے اور بالی ووڈ اداکار سنجے کپور نے بھی افتتاحی میچ دبئی سٹیڈیم میں دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث دونوں ممالک میں کرکٹ تو نہیں ہورہی اور پی ایس ایل میں بھارتی کرکٹرز بھی شرکت نہیں کررہے لیکن پاکستان کا سب سے بڑا ایونٹ بھارتیوں کو بھی بھا گیا ہے ۔

اسی لئے اداکار انیل کپور کے بھائی اداکار سنجے کپورنے افتتاحی میچ اور تقریب سے اپنے آپ محظوظ کیا۔گزشتہ روز ہونے والی میچ کے موقع پر سنجے کپور نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ایس ایل تھری کا حصہ بن کر خوشی محسوس کررہے ہیں اور سٹیڈیم کا ماحول بہت ہی اچھا ہے‘‘۔

سنجے کپور نے کہا کہ وہ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں چاہے میچ کسی کے بھی درمیان ہو ا۔اداکار نے پشاور زلمی کی ٹیم کو سپورٹ کیا اور انہیں کے کیمپ میں بیٹھے نظر بھی آئے۔

سنجے کپور نے مزید کہا کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی میرے اچھے دوست ہیں اور آبائی طور پر ہمارا تعلق بھی پشاور سے ہی ہے، میرے والدین وہاں پیدا ہوئے تھے، لہٰذا میں پشاور کو ہی سپورٹ کررہا ہوں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ابتدائی میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا۔

مزیدخبریں