جلالپور بھٹیاں: دریائے چناب کے سیلابی پانی سے بچاؤ کے لیے بنائے جانے والے پشتوں میں ناقص میٹریل کا استعمال

09:34 AM, 23 Feb, 2018

جلال پوربھٹیاں:دریائے چناب کے کنارے آباد گاوں چورا کے رہائشیوں کا دریا میں ناقص پشتے(ناکو) بنانے پر ٹھیکدار کے خلاف احتجاج کیاہے ۔

مظاہرین نے کرپٹ ٹھیکیدار کے خلاف  شدید نعرے بازی کی اور ڈی سی او حافظ آباد اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی کہ گاوں دریا سے چند گز کے فاصلہ پر ہے گاوں کودریا برد ہونے سے بچایا جائے۔

اگر اب پشتے نہ بنائے گئے تو برسات کے موسم میں ہماری زمینوں کی طرح ہمارا گاوں بھی دریا برد ہو جائے گا حکومت کی جانب سے دیا گیا فنڈ ٹھیکدار محکمہ انہار کی ملی بھگت سے ہڑپ کر گیا ۔

گاؤں کے مکینوں کا الزام جلال پوربھٹیاں کے نواحی علاقہ چاہ چورا جو کچھ عرصہ پہلے دریا سے ایک کلو میٹر کے فاصلہ پر تھا لیکن پچھلے سال موسم برسات میں گاوں کا بہت سا رقبہ دریا برد ہو گیا اور دریا گاوں سے چند گز کے فاصلہ پر بہنے لگا حکومت کی طرف سے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کا فنڈ منظور کیا گیا ۔

گاوں کو بچانے کے لیے دریا میں پشتے (ناکو)بنائے جائیں اہل گاوں کا کہنا ہے کی ٹھیکدار اور محکمہ انہار کی ملی بھگت سے دریا میں ناقص پشتے بنائے گئے جن میں چھوٹے چھوٹے پتھر لگائے گئے جو دریا کی موجوں کا سامنا نہ کر سکے دریا ان کو بہا کر لے گیا۔

اس کے علاوہ جتنا فنڈ منظور ہوا وہ بھی نہیں لگایا گیا ہم نے اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر کو بھی ٹھیکدار اور محکمہ کے خلاف انکوائری کے لیے درخواست دی لیکن ٹھیکدار بااثر ہونے کی وجہ سے ابھی تک کوئی انکوائری نہیں ہو سکی ہم کو ہر روز انکوائری کے لیے نئی تاریخ دے دی جاتی ہے۔

گاوں کے لوگوں نے ٹھیکدار اور محکمہ انہار کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اب دریا میں پانی کم ہے لہذا دریا میں صحیح طریقے سے پشتے (ناکو)بنا کر ہمارے گاوں کو دریا برد ہونے سے بچایا جائے محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز جلال پوربھٹیاں

مزیدخبریں