پشاور: دیر کالونی میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد شکیل کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رنگ روڈ کے قریب ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور اور 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکیل دھماکے کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گاڑی کے قریب ایک موٹر سائیکل بھی موجود تھی اور ممکنہ طور پر دھماکے کے لئے موٹر سائیکل کی مدد لی گئی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں