شادی شدہ سعودی کو صرف 3گھریلو کارکن درآمد کرنے کی اجازت ہو گی: وزارت محنت

09:17 AM, 23 Feb, 2018

    ریاض :  وزارت محنت و سماجی بہبود نے سعودیوں کیلئے گھریلو عملے کی انتہائی حد مقرر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شادی شدہ سعودی کو صرف 3گھریلو کارکن درآمد کرنے کی اجازت ہو گی۔

گھریلو ملازمہ، ڈرائیور ،آیا، باورچی یانرس لا سکے گا۔تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹ اور مالی پوزیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ شادی شدہ سعودی خاتون کو صرف ایک گھریلو ملازمہ لانے کی اجازت ہو گی۔    وزارت نے واضح کیا ہے کہ صرف وہی خاتون ملازمہ لا سکتی ہے جو سرکاری یا نجی ادارہ  میں ملازمت کر رہی ہو یا اس کی سجل تجاری ہو ، موثر ہو، مالی استطاعت رکھتی ہو۔

غیر شادی شدہ خاتون (مطلقہ ،بیوہ، مفرور شوہر اور خاوند سے الگ تھلگ رہنے والی)کو بھی گھریلو عملے کا ویزہ جاری کیا جائے گا۔ ڈرائیور ، گھریلو ملازمہ، آیا ، باورچی  اور نرس وغیرہ درآمد کرنے کی اجازت ہو گی۔ انتہائی حد دو ہے۔ میڈیکل سرٹیفکیٹ اور مالی استطاعت کی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

مزیدخبریں