مصر، داعش سے مبینہ تعلق کا الزام، 21 افراد کو سزائے موت

08:42 AM, 23 Feb, 2018

قاہرہ: مصر کی عدالت نے داعش سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے کے الزام میں اکیس افراد کو سزائے موت سنا دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق مصری عدالت نے چار افراد کو 50 سال اور تین افراد کو 15 سال قید کی سزائیں بھی سنائی ہیں۔

سزائے موت پانے والے 21 افراد میں سے 16 مفرور ہیں تمام افراد پر داعش سے منسلک ایک دہشت گرد سیل سے تعلق رکھنے کا الزام ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں