موصل: عراق میں حکومتی افواج نے موصل ہوائی اڈے کو داعش سے آزاد کروالیا ہے۔موصل شہر میں عراقی افواج کی کارروائی چار گھنٹوں تک جاری رہی۔
موصل کے ہوائی اڈے پر دوبارہ قبضہ حاصل کرنے کے لیے عراقی سکیورٹی فورسز کے دستوں کے ساتھ امریکی فوجی بھی شامل تھی جو بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ عراقی فوج کی پشت پناہی کر تی رہی۔
مغربی موصل کا قبضہ چھڑانے کے لیے گزشتہ ایک ہفتے سے عراقی فوج اور داعش کے جنگجوؤں میں لڑائی جاری ہے، جس میں عراقی فوج نے اب تک کی اہم پیش قدمی کرتے ہوئے ایئرپورٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔