براعظم انٹارٹِکا پگھلنے لگا

10:11 PM, 23 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: براعظم انٹارٹِکا پگھلنے لگا۔ 100 کلومیٹر برف کی لمبی پٹی میں 80 کلومیٹر طویل دراڑ پڑ گئی۔ سائنسدانوں نے 500 میٹر چوڑا شگاف ریکارڈ کیا ہے۔ 

براعظم انٹارٹِکا میں برف کی پٹی علیحدہ ہوجانے سے سمندر میں ایک بڑے رقبے پر پھیلا برفانی تودہ تیرنے لگے گا۔جس سے تقریباً دو ہزار مربع میل برف ٹوٹ کر سمندر میں شامل ہوجائے گی۔ بڑھتی ہوئی سطح سمندر میں برف کا یہ وسیع تودہ خطرناک نتائج پیدا کرسکتاہے۔

مزیدخبریں