کرسٹلز میں قید پچاس ہزار سال قدیم جرثومے دریافت

09:55 PM, 23 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

میکسیکو : میکسیکو کے غاروں میں کرسٹلز میں قید پچاس ہزار سال قدیم جرثومے دریافت کر لئے گئے۔ پچاس ہزار سال قدیم جرثومے میکسیکو کے غاروں میں دریافت ہوئے ہیں۔یہ جرثومے لوہے اور دھات میں رہتے ہیں۔

اس متعلق بوسٹن میں امریکن ایسوسیشن فار دی ایڈوانسمینٹ آف سائنس کانفرنس میں ناسا ایسٹرو بائیولوجی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ زندگی کی بہترین مثال ہے۔ تحقیق سے یہ بات واضح ہوئی کہ مائیکروبس بدترین حالات میں بھی زمین پر موجود ہیں۔ سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جرثوموں پر مزید حیاتیاتی تجربات کیلئے اس پر لیبارٹری میں تحقیق جاری ہے۔

مذکورہ غاروں میں ان جرثوموں کی 40 مختلف اقسام ہیں جس میں کچھ وائرس بھی شامل ہیں۔ ان غاروں کو فیری لینڈ کا نام دیا گیا ہے۔ لیکن یہاں ہونے والی گرمی کی وجہ سے انہیں جہنم بھی کہتے ہیں۔

مزیدخبریں