ممبئی: بھارتی اداکارہ سونم کپور نے والدین کا گھر چھوڑ کراپنے نئے اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انتہائی کم عرصے میں نہ صرف فلم نگری میں جگہ بنائی بلکہ اپنی منفرد اداکاری سے مداحوں کے دل بھی جیتے ہیں جب کہ اداکارہ کا کئی دنوں سے اپنے قریبی دوست آنند اہوجا کے ساتھ معاشقے کا بھی چرچا ہے جس کے بعد اب سونم کی جانب سے والدین کا گھر چھوڑنے کی باز گشت سنی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور نے والدین سے الگ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے انہوں نے ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں ایک انتہائی شاندار اپارٹمنٹ بھی خرید لیا ہے جب کہ اداکارہ جلد ہی اپنے نئے اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں تاہم نئے گھر کی خبر کو سب سے خفیہ رکھا جارہا ہے۔